۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
آل سعود

حوزہ/ آل سعود نے اپنے گھر کے قریب ڈسکو کی تعمیر کے خلاف احتجاج کرنے پر ایک سعودی شہری کو چار سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جدہ کی بندرگاہ کے ایک ملازم  حزام الاحمری   کوفروری میں جدہ میں اپنے گھر کے ساتھ ہی ڈسکو کی تعمیر کے خلاف ویڈیو پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا، اس ویڈیو میں ، الاحمری اپنے گھر اور مذکورہ ڈسکو کی جگہ دکھاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ  کیا یہ بن سلمان کی شریعت ہے؟ اس صورتحال میں اپنی بیٹیوں کی پرورش کیسے کروں گا۔

معتقلی الرائے کے ٹویٹر اکاؤنٹ کے مطابق ، سعودی حکام نے ابتدائی حکم میں الاحمری کو چار سال قید اور 80000 ریال ( 21.3000ڈالر) جرمانے کی سزا سنائی،ٹویٹر اکاؤنٹ نے مزید کہا کہ بہت سے وکلاء نے گرفتاری کے خوف سے حزام الاحمری کی وکالت قبول کرنے سے انکار کردیا۔

یادرہے کہ گذشتہ سال بھی سعودی ایجنٹوں نے ایک 50 سالہ خاتون کو وسطی سعودی عرب کے القسیم علاقے میں گرفتار کیا تھا جس نے اپنے فیس بک پیج پر "انٹرٹینمنٹ بورڈ" اور ترکی آل شیخ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

واضح رہے کہ ترکی آل شیخ کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دایاں ہاتھ شمار کیاجاتا ہے ، جو سعودی عرب کے غیر تفریحی پروگراموں کے ذریعے اپنے 2030 کے منصوبے کو فروغ دے رہے ہیں نیز انھوں نے ہی 2020 کے آغاز میں ورلڈ کارڈ گیمز کے انعقاد کا اعلان کیا تھا ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .